انہیں غیر قانونی دستاویزات کے ساتھ بیرون ملک سفر کے شبے میں لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سفری دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایف آئی اے اہلکار کے مطابق ملزم ابرار اشرف جعلی نام سے غیر قانونی سفری دستاویزات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جب کہ ملزم کا اصل نام وقار الحسن ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے 40 لاکھ روپے میں جعلی پاسپورٹ حاصل کیا اور اسے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کر دیا گیا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top