جو بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے مشروط قرار دیا۔

واشنگٹن: امریکی صدر نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو غزہ میں جنگ بندی کی شرط قرار دے دیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ جنگ بندی صرف اس صورت میں ہو گی جب حماس یرغمالیوں کو رہا کرے اور اگر اسرائیل رفح پر حملہ کرے تو ہتھیار فراہم نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو معصوم شہریوں کے قتل عام کے لیے توپ خانہ یا گولہ بارود نہیں ملے گا۔

دریں اثناء رفح سے جبری انخلاء کے بعد شمالی اور وسطی غزہ کی پٹی کو شدید فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

جبالیہ کیمپ پر دوبارہ اسرائیلی بمباری سے جانی نقصان کا خطرہ ہے جب کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو مشرقی اور وسطی رفح سے نکل جانے کا حکم دیا ہے اور تین لاکھ فلسطینیوں کو وہاں سے نکالنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، رفح میں ایک بڑی کارروائی کو روکنے کے لیے، امریکا نے اسرائیل کو حماس کے رہنماؤں کے بارے میں خفیہ معلومات فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

یورپی یونین نے رفح سے جبری انخلاء کو ناقابل برداشت قرار دیا ہے اور عرب ممالک نے غزہ کی پٹی پر قبضے کی اسرائیل کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top