
تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل گوہر خان نے کہا کہ تحریک انصاف مذاکرات کے حق میں ہے۔
کیپٹل ٹاک پر میزبان حامد میر سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کھڑکی کھلی رہنی چاہیے، ہمیں محاذ آرائی نہیں بلکہ آگے بڑھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کے نام تحریک انصاف کے بانی نے مذاکرات کے لیے دیے تھے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ابھی تک مذاکرات کے لیے باقاعدہ کمیٹی نہیں بنی۔