غزہ میں جنگ بندی پر قاہرہ میں قطر، مصر، حماس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات

غزہ کی پٹی میں جنگ بندی پر قطر، مصر، حماس اور امریکا کے درمیان قاہرہ میں مذاکرات ہوئے۔ اسرائیل نے ایک وفد بھی قاہرہ بھیجا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز آج قاہرہ سے اسرائیل جائیں گے جہاں ولیم برنز اسرائیلی وزیراعظم اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی پر قطر، مصر، حماس اور امریکا کے درمیان قاہرہ میں مذاکرات ہوئے اور اسرائیل نے بھی ایک وفد قاہرہ روانہ کیا۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے منظور کی گئی تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور جنگ بندی مذاکرات کی بحالی کے باوجود اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل ہوگئے۔

اسرائیلی فورسز نے نصف شب میں رفح پر حملہ کر کے 15 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا جب کہ اسرائیلی فورسز نے رفح بارڈر کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول سنبھال لیا اور مصر سے بین الاقوامی امداد کی ترسیل کو روک دیا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *