
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حماس اسرائیل معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی عرب نے رفح شہر پر حملے کے بارے میں اسرائیل کو خبردار کیا اور عالمی برادری سے اسرائیل کی نسل کشی کی کارروائی کو روکنے کے لیے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔
دریں اثناء چینی صدر شی جن پنگ نے بھی غزہ کی پٹی میں جامع اور پائیدار جنگ بندی پر زور دیا جبکہ لندن کے میئر صادق خان نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکے۔
میئر لندن نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازعے کے حوالے سے برطانوی حکومت کے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے، برطانیہ فوری طور پر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے اور رفح پر اسرائیلی حملہ ایک بہت بڑا سانحہ ہوگا۔