پختونخوا حکومت کا کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنےکا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے کسانوں سے 29 ارب روپے کی 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گندم خریداری مہم 7 مئی سے شروع ہوگی اور گندم کی خریداری کا پروگرام متعارف کرایا جائے گا اور کسانوں کو 24 گھنٹے کے اندر بینکوں کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔

ظاہر شاہ تورو نے کہا کہ وہ گندم خریداری مہم میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

دوسری جانب پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں سے بھی گندم خریدے گی تاہم کتنی گندم خریدی جائے گی اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی مقدار میں گندم کی درآمد کا معاملہ سامنے آنے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ آج پیش کی جائے گی۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top