
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ایلیٹ فورس کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے آٹھ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ 8 سالہ ریحان کو سڑک پر پولیس کی ایک کار نے اس وقت ٹکر ماری جب وہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو رہا تھا، جو بظاہر اس پر چڑھ گئی۔
اس واقعے کے بعد لوگ سڑک پر لڑکے اور پولیس کی گاڑی کے گرد جمع ہو گئے اور آٹھ سالہ ریحان کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
مرحوم ریحان اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔