کراچی سے جنوبی افریقہ جانے والی فیملی سے 17 ارب روپے کا سونا برآمد ہوا ہے۔

کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر چھاپہ مارا تو لاکھوں روپے مالیت کا سونا جنوبی افریقہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

کسٹم حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے جنوبی افریقہ جانے والی فیملی سے 17 کروڑ روپے مالیت کا 9.5 کلو گرام سونا پکڑا گیا۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے پاسپورٹ رکھنے والے خاندان میں پانچ خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

کسٹم حکام نے بتایا کہ یہ سونا پاکستانی نژاد جنوبی افریقی مسافروں کے سامان کے معائنے کے دوران دریافت ہوا۔ کروڑوں روپے مالیت کے سونے کی نقل و حمل کے حقائق جاننے کے لیے کسٹم حکام نے تمام افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top