
وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
اس ملاقات میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے مکہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں میں ہونے والی پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان بھیجنے اور دیگر سرمایہ کاری کے وفود بھی پاکستان بھیجنے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا جامع پروگرام تیار کرنے پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے کی تصدیق کی۔