
ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹوئنٹی کپتان راؤمن پال نے سنیل نارائن کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
راؤمن پال نے کہا کہ سنیل نارائن آخری مرتبہ 2019 میں قومی ٹیم کے لیے کھیلے تھے اور گزشتہ سال بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے۔ میں ایک سال سے اس بارے میں سنیل نارائن سے بات کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے نارائن کے قریبی دوستوں کے ذریعے بھی پیغامات پہنچائے لیکن سنیل نارائن اب اس بارے میں بات نہیں کررہے ہیں۔
راؤمن پال نے کہا کہ میں نے پولارڈ، براوو اور نکولس پورن سے بھی اس بارے میں بات کرنے کو کہا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹوئنٹی کپتان نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان ہونے سے پہلے نارائن کو راضی کر لیں گے۔