نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن بارش کے باعث منسوخ

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن راولپنڈی میں بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

T20 قومی ٹیم کی ٹریننگ پیر کی شام 7 بجے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونا تھی لیکن جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید بارش کے باعث منسوخ کر دی گئی۔

دریں اثنا، نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو پیر کو وقفہ ملا کیونکہ بلیک کیپس ٹیم کے مینیجرز نے پانچ میچوں کی سیریز کے لیے حکمت عملی بنانے کے لیے ایک ہوٹل میں ملاقات کی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 18 سے 27 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

تین میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جب کہ دو میچز 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں رواں ہفتے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جس سے پاک نیوزی لینڈ کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *