
مغربی کنارے کے قصبے تلکرم میں اسرائیلی فوج کے ایک افسر سمیت چار فوجی مارے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق القدس فورس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے چاروں اسرائیلی فوجی گاڑی میں بیٹھے تھے۔
دوسری جانب دوائی اور خوراک کی کمی کے باعث حماس کی حراست میں ایک اسرائیلی دم توڑ گیا۔ حماس نے یرغمالیوں کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
اس کے علاوہ حماس نے الشفا کمپاؤنڈ کے ارد گرد اضافی اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کر دیا اور متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے گزشتہ روز الشفا کمپلیکس میں محصور اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کرنے کے لیے راکٹ حملوں کا استعمال کیا۔
واضح رہے کہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور 74 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔