پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا ہے۔

پی سی بی کے نمائندے کے مطابق موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا ہے، نئی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم سلیکشن سے متعلق آزادانہ فیصلے کرے گی، نئی سلیکشن کمیٹی کے فیصلے عوام کے علم میں ہوں گے۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی آج پریس کانفرنس کریں گے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی پریس کانفرنس میں نئی ​​سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کے دوبارہ چیف سلیکٹر کے فرائض سنبھالنے کا امکان ہے جب کہ سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق رکن کے عہدے کے مضبوط دعویدار ہیں۔

واضح رہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض تھے اور کمیٹی کے ممبران میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی، توصیف احمد، وسیم حیدر، کامران اکمل اور راؤ افتخار انجم (کنسلٹنگ ممبر) اور حسن مظفر چیمہ شامل تھے۔ . ،انتظامی تجزیات اور ٹیم کی حکمت عملی۔ شامل تھے.

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top