ترکی میں خراب ہونے والا پی آئی اے کا بوئنگ طیارہ مرمت کے بعد اسلام آباد پہنچ گیا۔

ترکی میں فنی خرابی کا شکار پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ بھی مرمت کے بعد اسلام آباد پہنچ گیا۔

دو روز قبل استنبول سے اسلام آباد جانے والی فلائٹ 706 کے بوئنگ 777 میں رن وے پر تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔

پی آئی اے کے انجینئرز کی ایک ٹیم گزشتہ روز استنبول گئی اور پی آئی اے کے انجینئرز نے طیارے کے ناکارہ لینڈنگ گیئر کو ٹھیک کیا۔

ذرائع کے مطابق اس طیارے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے پرواز پی کے 706 سے اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کیا اور آج صبح 9 بجے اپنی منزل پر پہنچا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top