
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گی، پانچ میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
سیریز کے پہلے تین میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی میں جبکہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔