جھوٹ اور دھوکہ دہی پر امریکی رکن کانگریس کو ایوان سے نکال دیا گیا

اپنے ماضی کے بارے میں جھوٹ بولنے اور دھوکہ دہی پر امریکی کانگریس کے ریپلکن رکن جارج سانتوس کو ایوان سے نکال دیا گیا۔

بدنام جارج سانتوس کو کانگریس سے نکالنے کی قرارداد 114 کے مقابلے میں 311 ووٹوں سے منظور ہوئی۔

سابق ریپبلکن رکن کانگریس کے دفتر سے ان کے نام کی تختی بھی ہٹا دی گئی۔

جارج سانتوس پر الزام ہے کہ انہوں نے انتخابی مہم کی رقم موج مستی اور شاہ خرچیوں پر اڑائی جبکہ کُتے کیلئے مختص چیریٹی کی رقم بھی چرالی۔

ایوان سے باہر نکلتے ہوئے سانتوس کو صحافیوں نے گھیر لیا جس پر انہوں نے کہا کہ آپ لوگ ان آفیشلی جانتے ہیں کہ میں رکن کانگریس نہیں رہا اب چونکہ میں رکن نہیں رہا تو آپ لوگوں کے ایک بھی سوال کا جواب نہیں دوں گا، یہ جگہ جہنم جائے۔

35 سالہ سانتوس کا تعلق نیویارک کے علاقے کوئنز سے ہے، وہ ایوان سے نکالے گئے چھٹے رکن کانگریس ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top