سنی اتحاد کونسل نے محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا۔

سنی اتحاد کونسل نے اپنے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا۔

سنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان 9 مارچ کو کرے گا۔ کاغذات نامزدگی 2 مارچ دوپہر 12 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو صبح 10 بجے ریٹرننگ افسر کریں گے۔ اور کاغذات نامزدگی 5 مارچ کو دوپہر 12 بجے واپس لیے جا سکیں گے۔

گزشتہ روز ایک نجی ٹیلی ویژن کی نشریات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے بھی محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار ہوں گے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کی حمایت کریں گے، فاروق ایچ نائیک کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top