
آج خراب موسم کے باعث قومی ایئرلائن پی آئی اے کی 12 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق کراچی اور گوادر کے درمیان پی آئی اے کی پروازیں پی کے 503 اور 504 منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے سکھر جانے والی پروازیں پی کے 536 اور 537 بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ اسلام آباد/گلگت کے لیے چار پروازیں، اسلام آباد/سکردو کے لیے دو پروازیں اور اسلام آباد/سکھر کے لیے شیڈول پروازیں PK631 اور 632 منسوخ کر دی گئیں۔