
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کامیاب آزاد ایم این ایز سنی اتحاد کونسل کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں دے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 82 نومنتخب آزاد ایم این ایز نے حلف نامے جمع کرا دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ مزید 32 ارکان قومی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے لیے گزشتہ روز الیکشن کمیشن میں حلف نامے جمع کرائے۔
ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کی نشستیں جیتنے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 9 آزاد امیدواروں نے بھی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے لیے حلف نامے جمع کرا دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 82 آزاد امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی گئی۔
ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے آزاد امیدواروں کی فہرست اور پارٹی میں شمولیت کے حلف نامے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے۔