اسرائیل کا حماس پر رعایتوں کیلئے امریکی یرغمالیوں کے استعمال کا الزام، وائٹ ہاؤس کی تردید

وائٹ ہاؤس نے حماس کی جانب سے رعایتوں کیلئے امریکی یرغمالیوں کو استعمال کرنے کے اسرائیلی الزامات کو مسترد کردیا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا کہ حماس کی جانب سے رعایتوں کیلئے امریکی یرغمالیوں کو استعمال کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

انہوں نے کہا ابھی تک ہمیں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس سے سمجھیں کہ حماس کے جنگجو امریکی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں کوئی کھیل کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کا خیال ہے کہ اب بھی 8 سے 9 امریکی شہری غزہ میں یرغمال ہیں۔

امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں پوری امید ہے کہ جلد ہی غزہ سے امریکی یرغمالیوں کو رہا کروا لیا جائے گا۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ ہم تمام یرغمالیوں کو گھر واپس لانا چاہتے ہیں اور عارضی جنگ بندی کا یہ وقفہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top