کے الیکٹرک کے لائسنس کی درخواست پر نیپرا میں سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے الیکٹرک کے لائسنس کی درخواست سماعت آج کرے گا۔

کے الیکٹرک لائسنس کی درخواست میں نیپرا کو حکمت عملی سے آگاہ کرے گا جس میں کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ میں کمی اوربجلی پیداوار سے متعلق نیپرا کو حکمت عملی سے آگاہ کرے گی۔

سماعت میں کے الیکٹرک کویہ بھی بتانا ہےکہ صارفین کی سہولت کے لیے سسٹم میں کیا جدت لائی گئی ؟

 

اس سے قبل نیپرا کا کہنا تھا کہ کراچی میں صارفین نے لوڈشیڈنگ، غیر منصفانہ بلنگ اور مہنگی بجلی سے متعلق شکایات کی ہیں۔

واضح رہےکہ کے الیکٹرک کے لائسنس کی 20 سالہ مدت جولائی2023 میں ختم ہوگئی تھی،  نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع دے رکھی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top