غزہ میں رفح پر اسرائیلی بمباری سے 164 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج نے رفح پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 164 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے رفح میں زمینی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس بھی رفح میں نہیں رہے گی۔

دوسری جانب برطانیہ نے رفح میں زمینی کارروائی شروع کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل فلسطینی پناہ گزینوں کی پناہ گاہ رفح پر کیسے حملہ کر سکتا ہے۔

ساتھ ہی برطانیہ نے بھی فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اس کے علاوہ یورپی یونین نے امریکہ سے اسرائیل کی فوجی امداد کم کرنے کی سفارش کی۔

دوسری جانب خان یونس میں حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جہاں القسام بریگیڈ نے قابض فوج پر حملے میں دس اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top