
اسٹارز لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو اس بار ایک دوسرے کا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ رونالڈو انجری کے باعث آج کے میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔
دنیا بھر کے فٹبال شائقین میسی اور رونالڈو کی ملاقات کے منتظر تھے لیکن انٹر میامی اور نصر کے درمیان ہونے والے میچ میں میسی اور رونالڈو آمنے سامنے نہیں ہو سکتے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر ٹیم کے ہیڈ کوچ لوئس کاسترو نے اعلان کیا کہ کرسٹیانو رونالڈو اس میچ میں نہیں کھیلیں گے کیونکہ وہ ٹانگ میں انجری کا شکار ہیں اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ النصر اور انٹر میامی کے درمیان میچ آج ریاض میں ہوگا۔