
ملک کے بالائی علاقوں میں موسم کی تبدیلی اور دھند کے باعث مختلف ایئرپورٹس پر 11 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ جنوری میں دھند کے باعث 770 پروازیں منسوخ اور 200 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ مسقط سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کا رخ سیالکوٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہے اور پرواز کی منزل ریاض سے لاہور تبدیل کر دی گئی ہے اور پرواز اب اسلام آباد لینڈ کرے گی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے گلگت جانے والی چار پروازیں اور اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پی آئی اے کی ایک پرواز اور کراچی سے کوئٹہ، اسلام آباد اور لاہور سے کوئٹہ جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق پشاور سے دوحہ جانے والی غیر ملکی ایئر لائنز کی دو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان سے 25 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔