
لاہور: پنجاب میں خشک اور سخت سردی کے باعث نمونیا کی وبا پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے مزید 145 کیسز سامنے آئے اور 13 بچے نمونیہ کے باعث انتقال کر گئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے مزید 248 کیسز سامنے آئے اور ایک بچہ نمونیا سے جاں بحق ہوگیا۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال پنجاب میں 17 ہزار 248 بچے نمونیا کا شکار ہو چکے ہیں اور رواں سال صوبے میں نمونیا سے 288 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔