
اسرائیل نے غزہ کی پٹی اور دیگر فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی یہودی آباد کاری کے لیے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی واپسی کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی سلامتی کے وزیر اور ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں غزہ کی پٹی میں 6 غیر قانونی بستیوں سمیت 21 تعمیرات کا نقشہ پیش کیا گیا۔
دریں اثناء امریکہ اور فرانس نے اسرائیل کی غزہ سے واپسی کے نام پر منعقد ہونے والی اس کانفرنس کی مذمت کی ہے۔