یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اسرائیل کے دو ریاستی حل پر زور دیا گیا ہے۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اسرائیل کو دو ریاستی حل کے لیے بلایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کی جانب سے بحیرہ روم میں جزیرہ بنانے کی تجویز پیش کی، اجلاس میں موجود وزرائے خارجہ نے اس تجویز پر برہمی کا اظہار کیا۔

فلسطینی وزیر خارجہ نے کہا کہ جزیرے کی تعمیر کی تجویز دینے والے خود اس جزیرے پر آباد ہو جائیں، ہم اپنی زمین کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

یورپی وزرائے خارجہ نے اس اجلاس میں کہا کہ اسرائیل کی تجویز ایک مذاق ہے۔

ادھر امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے حماس اور اسلامی جہاد کے ارکان پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top