پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی سم کارڈز کے اجراء کو روکنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں اور ڈپلیکیٹ سم کارڈز کے لیے آپریٹنگ شرائط میں تبدیلی کی ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے کی گئی نئی تبدیلیوں کے مطابق نیا دوسرا سم کارڈ 8 گھنٹے کی بجائے 7 دن میں جاری اور ایکٹیویٹ کیا جائے گا جبکہ نیا پہلا سم کارڈ 8 گھنٹے میں جاری اور ایکٹیویٹ کیا جائے گا۔
سم کارڈ یا ڈپلیکیٹ نمبر بھی آٹھ گھنٹے کے اندر جاری کیے جائیں گے۔
او ٹی اے کے مطابق نئے سم کارڈ جاری کرنے کے لیے نیا اسٹینڈرڈ آف پروسیجر (ایس او پی) 24 جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔
او ٹی اے کے مطابق، یہ فیصلہ صارفین کو روزانہ ایک سے زیادہ سم کارڈ جاری کرنے اور جعلی فنگر پرنٹس کے استعمال سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔