شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں سے لیس زیر آب ڈرون کا تجربہ کیا۔

شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پانی کے اندر ایٹمی ہتھیاروں کے نظام کا تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کی فوجی مشقوں کے جواب میں ایک بغیر پائلٹ گاڑی کا تجربہ کیا ہے جو جوہری ہتھیاروں کو پانی کے اندر لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے، جسے ’ہائل 5-23‘ کا نام دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا پہلے بھی ایسے تجربات کر چکا ہے تاہم اس تازہ ترین تجربے سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔

شمالی کوریا نے بارہا کہا ہے کہ وہ خطے میں جنگ کی تیاری کے لیے اپنی فوجی صلاحیتوں کو بڑھا رہا ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے چند روز قبل ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ دونوں کوریاؤں کے دوبارہ اتحاد کا مسئلہ حل ہو چکا ہے اور جنوبی کوریا ان کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ گزشتہ ستمبر میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی پہلی آبدوز کی لانچنگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top