اسلام آباد پولیس نے پاکستان کا پہلا سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ قائم کر دیا ہے۔
اسلام آباد پولیس پیکا ایکٹ میں ترمیم کے بعد سیکشن 30 کے تحت سائبر کرائم کے مقدمات درج کرے گی۔
دوسری جانب تحقیقات میں ایف آئی اے کی تکنیکی معاونت بھی لی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ ایف آئی اے کے تعاون سے اسلام آباد پولیس کے 60 افسران کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا۔