موئن جو دڑو سے ملنے والے سکوں پر نمایاں ہونے والی تصویر کس کی ہے؟

موئن جو دڑو کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ آثار قدیمہ اور نوادرات سے متعلق لیبارٹری میں چند روز قبل موئن جو دڑو سے ملنے والے نایاب سکوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔

موئن جو دڑو کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاکر نے بتایا کہ چند روز ملنے والے سکے دوسری صدی عیسوی کے کشان دور سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سکوں پر اُس وقت کے بادشاہ کی تصویر نمایاں ہونا شروع ہو گئی ہے تاہم سکوں کی مدت کا حتمی تعین فی الحال نہیں کیا جا سکتا۔

ڈاکٹر شاکر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کی تکمیل کے بعد حتمی طور پر نایاب سکوں کی مدت کا تعین کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل موئن جو دڑو کے آثار قدیمہ کی دیوار سے 5 کلو سے زائد قدیم سکے بر آمد ہوئے تھے، ڈائریکٹر موئن جودڑو شاکر شاہ نے بتایا تھا کہ موئن جودڑو کی دیوار کی مرمت کے دوران پیتل کے سکے ملے۔

شاکر شاہ کے مطابق آثار قدیمہ کی دریافت سے ایک صدی بعد بڑی تعداد میں سکے پہلی بار بر آمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دیوار سے برآمد سکوں کو موئن جودڑو لیبارٹری منتقل کر دیا گیا ہے، اس سے قبل 1922 میں کھدائی کے دوران 360 سکے بر آمد ہوئے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top