
واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو اس ہفتے پیچیدگیوں کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
محکمہ دفاع کے مطابق، لائیڈ آسٹن کو یکم جنوری کو والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں داخل کیا گیا تھا۔
اس خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان نے لائیڈ آسٹن کے علاج کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔
پینٹاگون نے کہا کہ لائیڈ آسٹن کی صحت اچھی ہے اور توقع ہے کہ وہ آج ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے۔