
اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی صدر اور پنجاب کے سابق وزیر چوہدری پرویز کی حالت تشویشناک ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو طبیعت بگڑنے پر اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق پرویز الٰہی کو دل میں درد اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی اور جیل کے اسپتال میں ٹیسٹ کرانے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو طبیعت بگڑنے کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔