آئی ایم ایف کا گیس نرخوں میں مزید اضافے پر زور Leave a Comment / By AKF News / 23 November 2023 .اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان پر گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے پر زور دے رہا ہے۔ اس حقیقت کو جانتے ہوئے کہ حکومت اس بار رواں مالی سال میں 980 ارب روپے جمع کرنے میں کامیاب ہو جائے گی، اس میں گیس نرخوں میں193فیصد تک اضافے کے ذریعے اضافی 275ارب روپے حاصل ہوں گے۔اس میں سوئی گیس کمپنیوں کو مطلوب مالیات کا تخمینہ 705 ارب روپے ہے لیکن آئی ایم ایف نے حکومت سے یکم جنوری 2024 سے گیس کے نرخوں میں مزید اضافے کا مطابلہ کیا ہے تا کہ گردشی قرضے میں کمی لائی جا سکے جو 2050ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جس پر متعلقہ ذمہ داران اور حکام مزید 100ارب روپے حاصل کرنے کےلیے نرخوں میں 10.15 فیصد تک اضافے کا جائرہ لے رہے ہیں۔