فیصل آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل متاثر

فیصل آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کاغذاتِ نام زدگی کی جانچ پڑتال عمل متاثر ہورہا ہے جبکہ عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

فیصل آباد شہر اور گردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور  بجلی کے متبادل انتظامات نہ ہونے کے باعث ریٹرننگ افسران کے دفاتر کا عملہ موبائل فون کی لائٹ سے کام چلانے پر مجبور ہے۔

ذرائع کے مطابق لوڈ شیڈنگ سے دیگر معمولاتِ زندگی متاثرہونے کے ساتھ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل بھی متاثر ہورہا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مختلف ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں بجلی کے متبادل انتظامات موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق این اے 100 اور این اے 99 کے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں موبائل فون کی لائٹ سے کام چلایا جارہا ہے

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top