ٹیسلا کی گاڑیاں بنانے والی فیکٹری میں ٹیسلا روبوٹ نے انجنیئر پر حملہ کرکے اسے خون میں نہلا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دو عینی شاہد ملازمین کے مطابق گاڑیوں کے تازہ تیارکردہ حصے اٹھانے پر مامور ٹیسلا روبوٹ نے انجنیئر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ دو ناکارہ ٹیسلا روبوٹس کو ٹھیک کرنے کیلئے سافٹ وئیر پروگرامنگ میں مصروف تھا۔
حملہ آور روبوٹ نے انجنیئر کو زمین پر گرادیا اور دھات سے بنے اپنے نوکیلے پنجے انجنیئر کی کمر اوربازو میں گھونپ دیے جس سے ملازم خونم خون ہوگیا
واقعے پر فوری ردعمل دیتے ہوئے عملےکے دیگر ملازمین نے ہنگامی بٹن دیا جس سے حملہ آور روبوٹ قابو میں آیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انجنیئر پر روبوٹ کے حملے کا یہ واقعہ 2021 میں پیش آیا تھا مگر رپورٹ اب کیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 2022 میں بھی ہر 21 میں سے ایک ٹیسلا ٹیکساس گیگا فیکٹری ملازم اپنے کام کے دوران زخمی ہوا تھا۔