حیم یارخان (آئی این پی)ماہر علم الاعداد ونجوم ڈاکٹر آربی فاروقی نے انکشاف کیا ہے کہ29جنوری کو ستارہ زحل نحس خانے میں داخل ہورہا ہے جس سے اچانک حکومت وملک کے لیے پریشانی اور سیاسی رنگ تبدیل ہوسکتا ہے، اہم سیاسی امیدواران زیادہ سیٹوں پر کامیاب نہیں ہوسکیں گے کیونکہ آٹھ فروری زخل کے خانے میں ہوگا ،عمران خان اس وقت مریخ عقرب اور اسد کے خانہ میں موجود ہے، وہ کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔
اپنی تازہ پیشنگوئیوں میں ڈاکٹر آربی فاروقی کاکہناتھاکہ علم الاعداد کے مطابق میاں نواز شریف زحل کے نحس خانہ میں ہے، زیادہ سیٹیں حاصل نہیں کر سکے گا، نحس کے اثرات کی وجہ سے ایک بار پھر وزیر اعظم بننا بھی مشکل نظر آتا ہے۔ شہباز شریف بھی زحل کے خانہ میں بیٹھا ہے لیکن ستارہ اسد اس کی مدد کررہا ہے جس کی وجہ سے وہ کامیاب نظر آرہا ہے
ان کامزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے لیے یہ الیکشن اہم ہے، ستارہ عطارد قمر اور زحل اس کے خلاف ہیں ،انہیں کامیابی کے لیے حکمت علمی محنت کی ضرورت ہے ، پنجاب میں شفاف انتخابات کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف کامیاب دکھائی دیتی ہے لیکن بلوچستان میں کوئی بھی پارٹی اکثریت حاصل نہیں کرپائے گی ، خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف زیادہ نشستیں لے گی لیکن اکیلے حکومت نہیں بنا سکے گی ۔
ا ن کامزید کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں جھگڑے ہونے کے امکانات نظر آرہے ہیں ، اگر کوئی ایسی حکومت بنی تو وہ بھی زیادہ دیر چلتی دکھائی نہیں دیتی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی سابق صدر دونلڈ ٹرمپ مقدمات سے جان چھڑالیں گے، 2024ان کے لیے اہم اور کامیابی کا سال ثابت ہوسکتا ہے۔