کالاشی نوجوان نے چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیے

چترال(آئی این پی) کالاش کمیونٹی کی تاریخ میں پہلی بار کسی کالاشی نوجوان نے بھی آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

میڈیا رپوٹس کے  مطابق  چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 2 لوئر چترال کے کالاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوان لوک رحمت نے جنرل نشست کے لیے آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے ہیں۔چترال کی کالاش کمیونٹی کو اقلیتی برادری میں شمار کیا جاتا ہے، وہ اپنے رسوم و رواج کے اعتبار سے قدیم تہذیب و تمدن کی یاد دلاتے ہیں اور موجودہ زمانے میں منفرد حیثیت رکھتے ہیں۔کالاش کمیونٹی کے پڑھے لکھے نوجوان قبیلے کی قدیم رسومات کو فرسودہ قرار دے کر رہن سہن تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لوک رحمت نے چترال کے نوجوان طبقے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے آلہ کار بننے کی بجائے نوجوان قیادت کا ساتھ دے کر چترال کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔لوک رحمت نے اپنے پیغام میں کہا کہ روایتی سیاست دانوں نے قوم کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، تاریخ گواہ ہے کہ ماضی کے ہر انقلاب میں نوجوان طبقے نے اہم کردار ادا کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ کالاش کیمونٹی کو اب تک قومی ورثہ قرار نہیں دیا گیا ہے، میری ترجیح اسے نیشنل ہیریٹیج ڈکلیئر کروانا ہے، اور اس کے بعد اس کی تعمیر و ترقی کے لیے لائحہ عمل بناں گا۔ اور آنے والے وقتوں میں کالاش سے مستقل طور پر ایک صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی سیٹ بنواں گا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top