کراچی کے علاقے گرومندر کے قریب ٹارگیٹ کلنگ کے واقعے میں اورنگی ٹاؤن کا رہائشی محمد اعجاز جاں بحق ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور ایک گاڑی اور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے جو مقتول کا پیچھا کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق 25 سالہ محمد اعجاز فٹ پاتھ پر بھاگ رہا تھا جبکہ ملزمان گاڑی میں اس کا پیچھا کر رہے تھے، ملزمان نے مقتول پر 26 سے زائد گولیاں برسائیں جن میں سے 5 گولیاں مقتول کو لگیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، فائرنگ کے واقعے میں گولی لگنے سے عادل نامی راہ گیر بھی زخمی ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق کرائم سین یونٹ کی ٹیم کو موقع سے نائن ایم ایم کے 26 خول ملے ہیں۔