اداکارہ تریشا کرشنن کیخلاف ہتک عزت کی درخواست مسترد، منصور علی خان کو جرمانہ ہوگیا

ممبئی (آئی این پی )مدراس ہائیکورٹ نے منصور علی خان کی اداکارہ تریشا کرشنن اور دیگر کے خلاف ہتک عزت کی  درخواست مستر کرتے ہوئے ان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔جنوبی بھارت کی تامل فلموں کے اداکار، میوزک کمپوزر، پروڈیوسر اور مصنف منصور علی خان نے چند روز قبل ساتھی اداکاروں تریشا، چرنجیو جی اور خوشبو سندر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ داخل کرنے کا اشارہ دیا تھا لیکن گزشتہ روز مدراس ہائیکورٹ نے انہیں کیس داخل کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور عدالت نے ان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے انہیں ہدایت کی کہ وہ یہ رقم چنئی (مدراس)کے ادیار کینسر انسٹیٹوٹ میں جمع کرائیں۔عدالت نے مزید کہا کہ منصور علی خان کے بیان پر جس ردعمل کا اظہار تریشا اور دیگر نے کیا وہ بالکل ویسا ہی تھا جیسا کہ کوئی بھی نارمل شخص کرتا۔اس سے قبل 11 دسمبر کی سماعت میں مدراس ہائیکورٹ کے جسٹس کمار نے ریمارکس دیے تھے کہ بادی النظر میں تریشا متاثرہ فریق لگتی ہیں اور انھیں منصور علی خان کے خلاف عدالت سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top