
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی یونیورسٹی میں 5 روزہ حجاج ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کی اختتامی تقریب کے موقع پر نگران وفاقی وزیر مذہبی امور
انیق احمد نے کہا کہ حج خود سے خدا تک کے سفر کا نام ہے ۔ آپ لوگ حج پر جانیوالے افراد کی بھرپور رہنمائی کر رہے ہیں۔
نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا مزید کہنا تھا کہ اس دفعہ خواتین کو پہلی دفعہ عبایا بھی دیا جائے گا جس پر پاکستانی پرچم بنا ہوگا، حج پر جانیوالے تمام افراد پاکستان کے سفیر ہیں۔