تحریک انصاف کے اہم رہنما کے گھر رات گئے پولیس کا چھاپہ

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف  کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی رہائش گاہ پر رات گئے پولیس نے  بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا ، جبکہ خرم شیر زمان گھر پر موجود نہیں تھے۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے پی ٹی آئی  کراچی کے صدر خرم شیر زمان کے گھر پر پولیس بھاری نفری کے ہمراہ پہنچی۔ترجمان  تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ گھر پر 3 پولیس کی موبائل میں 2 درجن سے زائد اہلکار موجود تھے، پولیس اہلکار بغیر سرچ وارنٹ کے خرم شیر زمان کے گھر میں داخل ہوئے۔چھاپے کے وقت خرم شیر زمان گھر پر موجود نہیں تھے۔

دوسری جانب خرم شیر زمان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ پولیس چوتھی مرتبہ گھر آئی ہے، 7 مہینے سے اپنے گھر والوں سے دور ہوں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top