
لاہور: آئی ایس آئی فیصل آباد دفتر پر حملے سمیت 50 افراد کا قاتل پولیس مقابلے کے دوران اپنے ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق چنیوٹ کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران دہشت گرد نے مزاحمت کی ۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حکام کے مطابق غضنفر ندیم کے ساتھ مارے جانے والے دوسرے دہشت گرد کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔
دہشت گرد کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ غضنفر ندیم 2011ء سے مفرور تھا اور مختلف ادارے اس کی تلاش میں تھے۔ غضنفر ندیم مذہبی منافرت پر مبنی دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ تھا ۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے گولہ بارود اور جدید اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں