پربھاس کی فلم ‘سالار’ نے شاہ رخ خان کی ‘ڈنکی’ کو پچھاڑ دیا، بزنس کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ساوتھ فلموں کے ادار پربھاس کی گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ‘ سالار’ نے شاہ رخ خان کی ‘ڈنکی ‘ کو باکس آفس پر پچھاڑ کر رکھ دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکار پربھاس کی فلم ’ سالار ‘ نے انڈسٹری کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ توڑ 95 کروڑ کا پہلے روز بزنس کر کے تاریخ رقم کر دی ہے ۔اس فلم کی ڈائریکشن کے فرائض پرشانت نیل نے ادا کیئے ہیں اور اس فلم کو فلمی مبصروں کی جانب سے بے حد سراہا جارہاہے اور بہترین قرار دیا جارہاہے ۔اس فلم میں پربھاس کے ساتھ اداکارہ شروتی حسن نے مرکزی کردار نبھایا ہے

گزشتہ روز بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی فلم ’ ڈنکی ‘ ریلیز ہوئی تھی جس کی پہلے روز کی 30 کروڑ بھارتی روپے رہی ہے جبکہ شاہ ر خ خان کی پٹھان فلم بھی پہلے روز میں 56 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی لیکن سالار نے باکس آفس کے گزشتہ تمام ریکارڈ مٹی میں ملا دیئے ہیں اور ایک نئے دور کا آغاز کر دیاہے ۔

سالار گزشتہ رات 22 دسمبر کو ایک بجے سکرین کی گئی ، سینما گھروں میں فینز کی بھاری تعداد نے آتش بازی کرتے ہوئے خوب جشن منایا ۔سوشل میڈیا پر چلنے والے تبصروں میں یہ بات بھی جاری ہے کہ سالار باکس آفس پر شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کو تگڑا مقابلہ دے گی اور اس سے بالی ووڈ سپر سٹار کی فلم کی کمائی پر بھی گہرا اثر پڑے گا ۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top