چترال (ویب ڈیسک) وادی چترال میں پہلی بار خواتین فٹبال ٹیم کا قیام عمل میں آگیا، قومی فٹبالر کرشمہ علی نے اپنی فاؤنڈیشن کے تحت چترال ویمنز ایف سی کی بنیاد رکھی ، ٹیم میں وادی کی 16 ویمنز پلیئرز شامل ہیں
جیو نیوز کے مطابق قومی ویمن فٹبالر کرشمہ علی کا کہنا ہے کہ چترال ویمنز ایف سی میں 6 پلیئرز ماضی میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں کے پی کی نمائندگی کرچکی ہیں، گزشتہ چھ ماہ کے دوران کریم آباد اور مڈاکلشت میں کیمپس لگائے گئے تھے جہاں کھلاڑیوں کے ٹرائلز کی بنیاد پر ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔