اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی پولیس نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا،اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ڈرائیورز کے لائسنس چیک کرنے کا فیصلہ کیاگیا، لائسنس نہ ہونے پر شہر میں گاڑی داخل یا چلانے کی اجازت نہیں ہوگی،چیف پولیس آفیسر، سیف سٹی پولیس سمیت تعلیمی اداروں کو خطوط ارسال کر دیئے گئے۔