گزشتہ روز شدید مندی کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟ جانئے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ہوئی اور 100 انڈیکس نے اپنی تین نفسیاتی حدیں کھو دیں جبکہ کچھ دیر کیلئے کاروبار بھی روکنا پڑ گیا  تاہم آج بہتری دکھائی دے رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز تقریبا 2300 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کےبعد انڈیکس 65 ہزا، 64 ہزار اور 63 ہزار کی نفسیاتی حد کھو کر 62 ہزار 833 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آج کاروبار کے آغاز میں بہتری دکھائی دے رہی ہے اور انڈیکس 388 پوائنٹس اضافے کے سات 63 ہزار 221 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے جس میں مزید تیزی کی توقع کی جارہی ہے ۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top