اسلام آباد ہائیکورٹ ؛بانی پی ٹی آئی کو درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے 28نومبر کے فیصلے کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے 28نومبر کے فیصلے کیخلاف سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس میاں گل حسن نے درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے کہ درخواست میں استدعا ٹھیک نہیں کی گئی،جسٹس میاں گل حسن نے کہاکہ آپ اپنے آپ کو عبوری حکم کیخلاف استدعا تک محدود رکھیں،اب میں ہر اعتراض کو تو دور نہیں کر سکتا،عدالت نے کہاکہ اس پر تو درخواست نامکمل ہونے کا اعتراض بھی لگا ہے، آپ اس کو دیکھیں، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر ایک اعتراض ختم کردی،عدالت کے وکیل کو ہدایت کی کہ باقی اعتراض دیکھ کر ان کو ختم کریں۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top