اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزارت اطلاعات نے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کے اشتہارات کی روک تھام کا حکم دے دیا، مراسلے میں کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پرتھ ٹیسٹ میں تسلسل کے ساتھ ایسی کمپنیوں کے لوگو دکھائے گئے جو جوئے کی سروگیٹ ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا کہ روک تھام کیلئے ہدایت جاری کرنے کے باوجود سروگیٹ کمپنیوں کی تشہیر ہوتی رہی جس کی چھان بین اور ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ ایک ہفتے میں جمع کروائی جائے۔دریں اثنا پی ٹی وی نے بنیادی میڈیا رائٹ ہولڈرز سے بات کی ہے کہ سروگیٹ ایڈورٹائزنگ کا سلسلہ روکیں، اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو لائسنس منسوخ کردیے جائیں گے۔
پی سی بی سے کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں ہدایات پر عمل درآمد کرے۔ پی ٹی اے سے کہا گیا ہے کہ سروگیٹ ایڈورٹائزنگ پر نظر رکھنے کیلیے ونگ بنایا جائے۔