قصور: ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

قصور کے نواحی علاقے چونیاں میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق چونیاں دیوکھارہ اسٹاپ کے قریب ہونے والا حادثہ ٹرک کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان 22 سالہ  سمیع اللہ  اور 19 سالہ رضوان عمر  موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس تھانہ الہ آباد نے ٹرالر کو قبضے میں لے کر دونوں ڈیڈ باڈیز کو اسپتال منتقل کردیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top